Breaking News
Home / سیاست / جعلی حکمران عمران خان کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ:مسرت جمشید چیمہ

جعلی حکمران عمران خان کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ:مسرت جمشید چیمہ

عمران خان کسی سے سیاسی انتقام لینے کا ارادہ نہیںرکھتے ،ملک و قوم کا سوچ رہے ہیں: سینئر رہنما

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی آڑ میں کبھی بھی اپنی ذات کی مشکلات کی بات نہیں بلکہ ان کے پیش نظر ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری ہوتی ہے ،عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ کچھ نام نہاد سیاسی لوگ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں ،مسلط حکومت جمہوریت کی مضبوطی کی بجائے اس کی بنیادیں کھود رہی ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ، رہنمائوں اور کارکنوںنے جتنی مشکلات اور مصیبتیں برداشت کی ہیں اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ، نہ ہماری قیادت ملک چھوڑ کر فرار ہوئی اور نہ ہمارے کارکنان حوصلہ ہارے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں ہمیشہ مذاکرات کا اہتمام کرتی ہیں لیکن جعلی حکمران عمران خان کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ، انہیں معلوم ہے کہ ان کی سیاسی سپیس کم ہو رہی ہے اور ا ن شا اللہ جب بھی عام انتخابات ہوںگے پی ٹی آئی ایسی اکثریت حاصل کرے گی جس سے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ان شا اللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی ، عمران خان کسی سے سیاسی انتقام لینے کا ہرگز ارادہ نہیںرکھتے بلکہ ان کی ملک اور قوم کو آگے لے جانے کی سوچ ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar