Breaking News
Home / پاکستان / جب تک حکومت اپوزیشن سے بات نہیں کرے گی ملک آگے نہیں چلے گی’شاہد خاقان عباسی

جب تک حکومت اپوزیشن سے بات نہیں کرے گی ملک آگے نہیں چلے گی’شاہد خاقان عباسی

ہمارے نظام میں جمہوری رہنما بادشاہت چاہتے ہیں ،سیاسی انتشار ِعدم استحکام کے دوران معاشی ترقی ممکن نہیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن+ این این آئی) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے حوالے سے قومی ایمرجنسی لگی ہے لیکن کیا ڈھائی کروڑ بچوں کے لئے کوئی ایک روپیہ بھی رکھا گیا، لاہور کی تمام سڑکوں پر بتیاں لگ گئی ہیں لیکن اسکول سے باہر بچوں کا حال وہی ہے،چین اور یورپ آج بھی ریفارمز کی بات کر رہے ہیں لیکن ہم آج بھی ریفارمز کی بات نہیں کر رہے، ہمارا نظام اس وقت یہ ہے کہ جمہوری رہنما بادشاہت چاہتے ہیں،سیاسی انتشار اور عدم استحکام کے دوران معاشی ترقی ممکن نہیں،جب تک حکومت اپوزیشن سے بات نہیں کرے گی ملک آگے نہیں چلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ پلڈاٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک کی لیڈر شپ کو عوامی مسائل نظر نا آئیں وہ ناکام لیڈر شپ ہوتی ہے،سپیکر نے جو مذاکرات کی بات کی ہے وہ جوش آئند ہے، اسمبلی کس لئے ہوتی ہے وہ مذاکرات کے لئے ہوتی ہے۔حکومت اور اپوزیشن دونوں عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، یہ مذاکرات لے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے آج تک کبھی Absolute Notنہیں کہا اور نا کہے گا، جس گھر کی معیشت کمزور ہو وہ کبھی ایسا کہنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے قومی ایمرجنسی لگی ہے لیکن کیا ڈھائی کروڑ بچوں کے لئے کوئی ایک روپیہ بھی رکھا گیا ہے، لاہور کی تمام سڑکوں پر بتیاں لگ گئی ہیں لیکن سکول سے باہر بچوں کا حال وہی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ سیاسی نظام ملک میں استحکام نہیں دے سکتا،سوال اس وقت یہ ہے کہ کیا جمہوریت اس وقت پاکستان کے معاشی نظام کو سپورٹ کرتے ہیں۔ہمارا نظام اس وقت یہ ہے کہ جمہوری رہنما بادشاہت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے بغیر یہ ملک نہیں چلے گا،پاکستان میں جتنی ترقی ہوئی جمہوری دور کے دوران ہوئی ہے۔ ضیا الحق اور ایوب خان کے زمانے میں پیسہ ضرور آیا مگر ملک نے ترقی نہیں کی۔ پاکستان میں ترقی نوے کی دہائی میں ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی قیادت کا یہ کام ہے کہ ملک کے مسائل کو حل کرے،پاکستان میں سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ ڈسکوز جو سالانہ 800ارب کا خسارہ اسکی نجکاری ہم کیوں نہ کرسکے ،پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت کا مشغلہ ہے،پی آئی اے میں ہم کیا بیچنا چاہتے ہیں ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں کرسکے۔ ریلوے بھی نجکاری کا ایک ایشو ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تعلیم، دنیا کا تجربہ اور سیاسی معاملات کو سمجھنا چاہیے ، ہماری بیوروکریسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ پچھلے پندرہ سال سے سینٹ کی نشستیں بیچنا شروع کر دی ہیں،الیکشن چوری ہو رہے پیں۔ جب تک حکومت اپوزیشن سے بات نہیں کرے گی ملک آگے نہیں چلے گی۔ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کے دوران معاشی ترقی ممکن نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمانی کے استحکام کے حوالے سے حکومت کا سنجیدہ رویہ نہیں ہے ، حکومت پارلیمانی کمیٹیوں سے ہمیشہ خائف رہتی ہے ، 26ویں آئینی ترمیم کو جس طرح منظور کروایا گیا وہ پارلیمانی طریقہ نہیں تھا۔ آج افسوس کی بات یہ ہے کہ وزرا ایوان اور پارلیمانی کمیٹیوں میں جھوٹ بولتے ہیں۔ آج صرف پارلیمانی طریقہ اختیار کرنے کی بات ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar