Breaking News
Home / پاکستان / جانوروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے’مریم نواز شریف

جانوروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے’مریم نواز شریف

منہ اور پائوں کی بیماریاں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، قدم ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور منہ کھلتے ہی گالی نکلتی ہے
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ منہ اور پائوں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔یہ بات انہوں نے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90ہزار لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جس میں چار لاکھ جانوروں کے لیے رقم مختص کی جاسکے گی، جانور کی بہتر نشوونما کے ذریعے گوشت کو برآمد کیا جاسکے گا جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی اور کیو آر کوڈ بھی دیا جائے گا۔سیاسی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ منہ اور پائوں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں بلکہ انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ایسے بیمار لوگوں کا قدم ملک کے خلاف ہی اٹھتا ہے اور منہ کھلتا ہے تو گالی اور بدتمیزی نکلتی ہے، ہم نہ صرف جانوروں کا بھی بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ہم نے حکومت سنبھالی تو سنتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے اور اب دس ماہ میں ہی ملک ترقی کرنے لگا اور اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar