نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات24دسمبر سے شروع ہوں گی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں ۔ حسین نواز کے صاحبزادے زیدحسین کی شادی کی تقریبات 24دسمبرسے شروع ہوں گی ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مہندی وڈھولک کی تقریب24دسمبر کو ہوگی ، زیدحسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا ۔ جاتی امرا ء میں26 دسمبرقوالی نائٹ کا اہتمام ہوگا، زید حسین کی 27دسمبر کو سہر ابندی ہوگی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب29دسمبر کو جاتی امرا ء میں منعقد کی جائے گی ۔ ذرائع یک مطابق زید حسین کے نکاح کی تقریب میں500 مہمانوں کو مدعوکرنے کی تیاری کی گئی ہے، ولیمہ کی تقریب میں 700 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ شادی کی تقریب میں ملکی وغیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
