پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے،پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا و کرم میں امن و امان کے لیے آل پارٹیز کانفرنس میں صوبائی حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے،جو جماعت 12سال خیبرپختونخوا میں برسر اقتدار ہے اسے صوبے میں امن نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب تمام تحریکیں اور تمام کارڈ پٹ گئے تو پشتون کارڈ کو لسانیت کے طور استعمال کیا جارہا، پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کے پی میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین کو صوبے میں قیام امن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا، علی امین کے پاس اڈیالہ جیل کے قیدی کی کال پر اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کے لیے وقت اور وسائل ہیں لیکن پشتون قوم کے بہتر مستقبل کے لیے وقت ہی نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، فتنہ پارٹی انہی سکیورٹی فورسز کے خلاف گھٹیا مہم چلانے میں مصروف ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل میں دلچسپی نہیں تو مستعفی ہوجائیں، ویسے بھی ان کا کرسی پر بیٹھے رہنا پشتونوں کے لیے کوئی نیک شگون نہیں۔
Tags #AzamBukhari #Condemnation #InjusticeToPashtuns #KhyberPakhtunkhwa #MisuseOfPower #NewsUpdate #PakistaniNews #PakistaniPolitics #PashtunCard #PashtunChildren #PashtunDisgrace #PashtunIssues #PashtunRights #PashtunUnrest #PoliticalAgenda #PoliticalAnalysis #PoliticalConflict #PoliticalExploitation #PoliticalInstability #PoliticalMotive #PoliticalRebellion #PoliticalSituation #PoliticalStrategies #PoliticalUnrest #PoliticsInPakistan #PTIFailure #PTIFounder #PTIGovernment #PTIShame #PublicInterest #PunjabAdministration #PunjabInformationMinister #PunjabPolitics #SecurityConcerns #ShamefulPolitics #UnrestInPashtun #پشتون کارڈ،#عظمیٰ بخاری،#خیبرپختونخوا،#امن_و_امان،#دہشتگردی،#پاکستانی_سیاست،#پنجاب_حکومت،#تحریک_انصاف، #AllPartiesConference،#امن_پاکستان
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
