Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ترکی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15ایجنٹس گرفتار

ترکی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15ایجنٹس گرفتار

ترکی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15ایجنٹس گرفتار

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کی انٹیلیجنس فورسز نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں کم از کم 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔روزنامہ صباح کی ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کی ایک 200 افراد پر مشتمل مضبوط ٹیم نے اس نیٹ ورک کا سراغ لگایا جو ایک سال سے تین افراد کے پانچ الگ الگ سیلوں پر مشتمل تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ترک انسداد دہشت گردی فورسز نے 7 اکتوبر کو ملک کے چار مختلف صوبوں میں ایک خفیہ کارروائی کے دوران ان 15جاسوسوں کو حراست میں لیا ہے۔ روزنامہ صباح نے بتایا کہ جاسوسی نیٹ ورک کے اراکین مبینہ طور پر ترک یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے غیر ملکی طلبا کے بارے میں موساد کو معلومات فراہم کر رہے تھے ۔ یہ جاسوس خاص طور پر ان طلباء پر نظر رکھے ہوئے تھے جن کے بارے میں یہ عمومی خیال تھا کہ وہ فارغ التعلیم ہونے کے بعد دفاعی صنعت میں کام کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان افراد کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ خاص طور پر ترک یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے فلسطینیوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کریں اور معلوم کریں کہ حکومت اور میونسپلٹیوں نے انہیں کیا مواقع فراہم کیے ہیں اور ساتھ ہی اس بارے میں بھی معلومات اکٹھی کریں کہ ترک حکومت کی طرف سے انہیں کون کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ترک میں موساد کے لیے کام کرنے والا نیٹ ورک کا بنیادی کام طلباء کے پروفائلز تیار کرنا اور انہیں خفیہ طریقوں سے موساد ہیڈکوارٹر پہنچانا تھا۔ جاسوسی نیٹ ورک نے ترکی میں کام کرنے والی مختلف انجمنوں اور تنظیموں کے بارے میں بھی معلومات اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ساتھ شئیر کی تھیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک سیل خاص طور پر اہم تھا کیونکہ اس کے ارکان کو موساد کے فیلڈ افسران سے رابطہ کرنے اور بیرون ملک ان سے ملاقات کا کام سونپا گیا تھا۔کچھ جاسوس کروشیا اور سوئٹزرلینڈ میں موساد کے ایجنٹوں سے ملے جہاں معلومات کا تبادلہ ہوا۔انہیں رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ اور کینیا کے نیروبی سے ہدایات وصول ہوتی تھیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar