Breaking News
Home / پاکستان / ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے’نواز شریف

ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے’نواز شریف

پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہرائو آنا خوش آئند ہے’صدر مسلم لیگ (ن)
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن+ این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے،پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہرائو آنا خوش آئند ہے، مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا ۔ اس موقع پر محمد نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہرائو آنا خوش آئند ہے۔وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، اللہ تعالی کا فضل ہورہا ہے، مریم نوازشریف وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہے، اللہ تعالی بھی ان کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ مریم نوازجیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے، میاں نوازشریف کا نام لگا ہے تو برکت ہی برکت ہے، الحمدللہ۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں۔ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ‘دھی رانی پروگرام، بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی بیٹی ہونے اور وزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں، آپ سب کی راہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پرمعاشی ترقی، عوامی فلاح کے منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar