Breaking News
Home / پاکستان / تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنماء احسن اقبال کو جوتا دے مارا

تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنماء احسن اقبال کو جوتا دے مارا

اسلام آباد، مارچ 06 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے جذباتی کارکنوں نے قومی اسمبلی کے باہرمسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے سر پر جوتا دے مارا. کارکنوں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین تماشا لگانے آ گئے ہیں لیکن اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے.

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین جمع ہو گئے اور انہوں نے حکومت کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد جب لیگی رہنما واپس جانے لگے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو لات ماری جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اس واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی شروع ہوئی اور لیگی رہنما دوبارہ ایک اونچی جگہ پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ احسن اقبال اور مرتضیٰ جاوید عباسی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے کہ اس دوران ایک جوتا اچھالا گیا جو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے سر پر لگا۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کارکنوں کو منتشر کیا.
ڈی چوک پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے تصادم کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کہتا ہوں کہ میں ان پہاڑوں کا رہنے والا ہوں، سامنے آؤ اسٹریچر پر نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں، ابھی آجائیں ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام بدل دینا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کرائے کے غنڈے لانا چھوڑ دیں، عمران نیازی چوروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم اس آدمی سے ڈرنے والے نہیں، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہوا اس معاملے پر کسی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں، جس میں ہمت ہے اور ایک سے زیادہ میں بھی ہمت ہے تو کیمرے کے سامنے آجائیں، میں پیچھے ہٹنے والا نہیں، ہم غیرت مند لوگ ہیں، ہم حاضر ہیں، جو بدمعاشی کرےگا بدمعاشی کروں گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar