دوستانہ ماحول کو فروغ دیا جائے،کاروباری برادری معیشت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی ،سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و سابقہ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے ، کاروباری برادری پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا انہیں پالیسی سازی کے عمل میں شریک کیا جائے،حکومت کو ٹیکس رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ کے لیے تاجر دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے چاہئیں ۔انہوںنے اپنے بیان میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے پیش کیے گئے ٹیکس قانون ترمیمی بل 2024 کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم ہوگا اور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ یہ قانون ٹیکس کی تعمیل کو بہتر بنانے اور چوری کو کم کرنے کے لیے ایک صحیح قدم ہے۔ خادم حسین نے کہا کہ بل میں تجویز کردہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس فائلنگ کے عمل کو سادہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ خاص طور پر ایس ایم ایز کو ضروری وسائل فراہم کیے جا سکیں۔ منصوبہ پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر دوستانہ ماحول کو فروغ دے تاکہ لوگ اپنی خوشی سے ٹیکس نیٹ میں داخل ہوں اور یہ معیشت کی ترقی کے لئے پائیدار عمل ہوگا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

