روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب آنے والے افراد کو دھکے نہیں کھانا پڑیں گے انہیں کمپنی میں نوکری ملے گی ‘حاجی خالد محمود
پھولنگر( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین فیضان طیبہ فائونڈیشن حاجی خالد محمود کا بیروزگار نوجوانوں کے لیے احسن اقدام، اپنی کمپنی کے ویزے اوپن کرنے کا اعلان کردیاجس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔حاجی خالد محمود اور انکی مسز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ویزاہ ایجنٹ مافیا 5سے 6لاکھ میں فروخت کررہے ہیں وہ ایک سال کے لئے ہم صرف 3لاکھ روپے میں دیں گے اور ویزا حاصل کرنے والے نوجوان کو ٹکٹ اور ویزا خود لگوانا ہوگا ۔اگر ملازمین نے ایک سال میں محنت اور لگن کے ساتھ اچھا کام کیا تو پھر انہیں مستقل ویزا دے دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا حاصل کرنے والے افراد کو روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب آکر دھکے نہیں کھانا پڑیں گے بلکہ وہ اپنی کمپنی میں انہیں جاب دیں گے جہاں سے ورکرز سالانہ 12لاکھ تک کما سکیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ انکا مشن صرف پاکستانی بہن بھائیوں کی خدمت خلق کرنا ہے ۔انہوں نے جلد خواتین کے لیے بھی ویزے اوپن کرنے کا اعلان کیا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
