لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے بیوی اور بچوں پر روزانہ بدترین تشدد کرنے کے معاملے پر بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کروا دیا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون نے 15پر کال کرکے شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہر مجھ سمیت بچوں پر روزانہ بدترین تشدد کرتا ہے ، شوہر بچوں پر تشدد کرتا ااورگھر کے سامان کی بھی توڑپھوڑ کرتا ہے، شوہر کی روز کی مار پیٹ سے تنگ آکرخاتون نے پولیس کی مدد طلب کی ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں فوری 15پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
