داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کی طرف سے ایس ڈی ایف کو فوجی کمک کی فراہمی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن+این این آئی )امریکہ کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسزایس ڈی ایف اور ترکیہ کے وفادار مسلح دھڑوں کے درمیان شمال مشرقی شام میں ایک ماہ سے تصادم جاری ہے۔دوسری طرف امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے ایس ڈی ایف کو مزید فوجی کمک بھیجی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اتحادی افواج کا سب سے بڑا قافلہ عراق کے کردستان علاقے کے ساتھ الولید کراسنگ سے شام کی سرزمین میں داخل ہوا۔ قافلے میں ہتھیار، گولہ بارود اور لاجسٹک آلات سے لدے 60 ٹرک شامل تھے، جو حسکہ اور دیر الزور گورنری میں اتحادی اڈوں کی طرف روانہ ہوئے۔ اسد کے سقوط کے بعد سے اب تک قافلوں کی تعداد 6 تک پہنچ چکی ہے جن میں تقریبا 210 ٹرک شامل ہیں۔یہ کمک دیر الزور، رقہ اور کوبانی (عین العرب)میں امریکی بکتر بند گاڑیوں اور فوجیوں کی ایک بڑی نقل و حرکت کے ساتھ بھیجی گئی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
