Breaking News
Home / بزنس / بینکوں میں ماہانہ ایک کروڑ جمع کرانے اور 10 لاکھ نکلوانے والوں کی تفصیلات طلب

بینکوں میں ماہانہ ایک کروڑ جمع کرانے اور 10 لاکھ نکلوانے والوں کی تفصیلات طلب

بینکوں میں ماہانہ ایک کروڑ جمع کرانے اور 10 لاکھ نکلوانے والوں کی تفصیلات طلب

فنانس ایکٹ 2020 کے تحت اکاؤنٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے نکلوانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر نے بینکوں سے ماہانہ ایک کروڑ روپے اکاو¿نٹ میں جمع کرنیوالوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ فنانس ایکٹ 2020 کے تحت اکاؤنٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے نکلوانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ڈرافٹ رولز جاری کیا ہے جس کے تحت بینکوں سے ایسے تمام افراد کی معلومات طلب کی گئی ہیں جنہوں نے ایک ماہ کے دوران اکاؤنٹس میں ایک کروڑ روپے جمع کیے ہیں یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے،اسی طرح ان اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی جنہوں نے ایک ماہ کے دوران 10 لاکھ روپے نکلوائے ہیں۔

ایف بی آر نے مذکورہ اکاؤنٹ ہولڈرز کی جو دیگر تفصیلات بینکوں سے طلب کی ہیں ان میں سی این آئی سی، این آئی سی او پی، پاسپورٹ نمبر، این ٹی این، نام، ٹائٹل اکاؤنٹ، رہائش/عدم رہائش، پتہ، ٹیلی فون نمبر، اکاؤنٹ کھلوانے کی تاریخ، اکاؤنٹ نمبر (آئی بی اے این)، مہینے میں جمع کی گئی رقم، یا نکلوائی گئی رقم، ٹیکس کٹوتی کی رقم، پیشہ، کاروبار وغیرہ۔بینکوں کے لیے نئے قوانین کے تحت مطلوبہ معلومات انکم ٹیکس آرڈیننس 165 اے کے تحت فراہم کرنا ہیں، ہر بینک افسر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا جب کہ ہر بینک بورڈ کو دئیے گئے وقت میں معلومات فراہم کرے گا، سالانہ مقامی رپورٹنگ کی تاریخ ہر سال 31 مئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar