Breaking News
Home / بزنس / بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کا کردار یقینی بنائے تاکہ مطلوبہ تجارتی و معاشی نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ ایک میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے سفارتی عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہم عہدوں پر قابل اور موزوں افراد کا ہونا ضروری ہے تاکہ نہ صرف بیرونی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا موقف بھی پراثر انداز میں پیش کیا جاسکے۔ میاں ابوذر شاد نے حکومت پر زور دیا کہ تقرری کے عمل میں چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مشاورت کی جائے تاکہ صرف اہل اور قابل افراد کو منتخب کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان تقرریوں کے لیے باقاعدہ امتحانات کو لازمی بنایا جائے اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انٹرویو کی بنیاد پر مزید 10 نمبر دیے جائیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ کاروباری برادری سالانہ 13 کھرب روپے سے زائد ٹیکس دیتی ہے اور ان کا یہ حق ہے کہ وہ ایسے اہم امور پر شامل مشاورت ہوں جو ملک کے معاشی مستقبل کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں میں پاکستان کی کمزور تجارتی کارکردگی کی بنیادی وجہ یہ رہی ہے کہااکثر اہم بیرون ملک عہدوں پر اہل افراد کی تقرری نہیں کی گئی اور یہ افراد نہ صرف پاکستان کی تجارت کو فروغ دینے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا موقف مؤثر طریقے سے پیش کرنے میں بھی ناکام رہے ۔ میاں ابوذر شاد نے حکومت کو کئی عملی تجاویز پیش کیں تاکہ ان چیلنجز کا حل نکالا جا سکے اور پاکستان کی تجارتی سفارتکاری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام تجارتی افسران کی پچھلے تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے اور ان رپورٹس کو چیمبرز کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے تاکہ کاروباری برادری کو یہ جاننے کا موقع مل سکے کہ افسران تجارت کو فروغ دینے میں کتنے کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر تجارتی افسر کو سہ ماہی کم از کم 2.5% تجارتی فروغ کا ہدف دیا جائے۔ ناقص کارکردگی کی صورت میں دو مواقع دیے جائیں اور اس کے بعد عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ مزید برآں صدر لاہور چیمبر نے آئی پی پیز سے متعلق قائم کردہ کمیٹیوں میں بھی لاہور چیمبر کی شرکت پر زور دیتے دیا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar