ہائبر یڈ سیڈ کی تیاری ،کپاس کے بیج کی پیداوار میں اضافہ کیا جائیگا: ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن
لاہور(فیصل محمود اعوان) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ بدلتے رجحانات کے تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون بالخصوص چین کے ساتھ بیج کی ٹیکنالوجی میں اشتراک ،ملٹی نیشنل اور قومی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے امکانات پر پیشرفت کا فیصلہ کیا گیا ہے ،تیل دار بیجوں،چاول اورمکئی کے ہائبر یڈ سیڈ کی تیاری کے علاوہ کسانوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کپاس کے بیج کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری زراعت افتخار احمد سہوسے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا ۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کاپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ سبزیوں، چارہ جات اور تیل دار فصلوں کے بیج کی پیداوار بڑھانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،گلگت بلتستان میں گندم کی بوائی مارچ تک جاری رہتی ہے وہاں بیج کی فروخت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ بیج کی فروخت روکنے کے لئے ڈی جی توسیع زراعت کے توسعت سے سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے جلد ملاقات بھی کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری زراعت افتخار احمد سہو سے ملاقات میں زراعت کے مختلف شعبوں کی ترقی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے اہم نکات پر غور کیا گیااور اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

