Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات : رپورٹ

بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات : رپورٹ

بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات : رپورٹ

واشنگٹن/تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور اسرائیل بیت المقدس میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے “خفیہ مذاکرات کے واسطے” ایک ٹیم تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات اسرائیلی ذمے داران نے بتائی۔امریکی ویب سائٹ axios کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے گذشتہ ہفتے اپنے اسرائیلی ہم منصب مائر لیپڈ کے واشنگٹن کے دورے کے موقع پر مذکورہ چھوٹی ٹیم کے علاوہ ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ اس کا مقصد امریکی قونصل خانے کے دوبارہ کھولے جانے کے لیے بات چیت شروع کرنا ہے۔رپورٹ کا کہنا ہے کہ لیپڈ مشترکہ ٹیم تشکیل دینے پر آمادہ ہو گئے تاہم اس پر عمل درامد نومبر کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے بعد ہو گا۔بیت المقدس میں امریکی قونصل خانہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے امریکی حکومت کی عملی نمائندگی کا بیورو تھا۔ بعد ازاں مارچ 2019 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے بند کر دیا تھا۔ مذکورہ قونصل خانے کا درجہ کم کر کے اسے “فلسطینی امور کا یونٹ” بنا کر بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے میں ضم کر دیا گیا تھا۔ اس سفارت خانے کا افتتاح مئی 2018 میں ہوا تھا۔موجودہ اسرائیلی حکومت نے امریکی قونصل خانے کے دوبارہ کھولے جانے کی مخالفت کی ہے۔ اس کی وجہ حکومتی اتحاد کی کمزور نوعیت بتائی گئی ہے اور یہ اتحاد اس فیصلے سے لڑکھڑا سکتا ہے۔تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے وائٹ ہاس کے آخری دورے کے دوران میں امریکی صدر جو بائیڈن نے انہیں آگاہ کر دیا تھا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی حکومت کی شدید مخالفت کے باوجود اس قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے پر عزم ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar