بس ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر چڑھ گیا، 45زخمی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی شہر ممبئی کے کرلا میں پیر کی رات ایک بس پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 49 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر چڑھ گیا، جس کے بعد بس ایک ہائوسنگ سوسائٹی کی دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔مرنے والوں کی شناخت کنیز فاطمہ انصاری، شیوم کشیپ، آفرین عبدالسلام شاہ اور انعم شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو قریبی بھابھا اسپتال پہنچایا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
