Breaking News
Home / شوبز / بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما پامیلا گو سوامی منشیات سمیت پکڑی گئی.

بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما پامیلا گو سوامی منشیات سمیت پکڑی گئی.

کولکتہ :20 فروری( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما پامیلا گو سوامی منشیات سمیت پکڑی گئی، پولیس نے دوران تلاشی خاتون کے پرس اور گاڑی میں چھپائی گئی کوکین برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما پامیلا گوسوامی کو منشیات لے جانے اور استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ شام پولیس نے دوران چیکنگ ڈرامائی انداز میں بی جے پی کی ایک نوجوان رہنما پامیلا گوسوامی کو اپنے پرس اور کار میں سیٹ کے نیچے کوکین رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا۔

ملزمہ کے ساتھ اس کے دوست اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام نیو علی پور علاقے میں اس وقت پیش آیا جب گوسوامی اور ان کا ساتھی این آر ایوینیو کے ایک کیفے کی طرف جارہے تھے، اچانک پولیس نے مصدقہ ثبوت پر اپنی گرفت میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی کے دوران مبینہ طور پر ملزمہ کے پرس اور کار میں سیٹ کے نیچے سے 100 گرام کوکین برآمد کی۔ اس کے فوری بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ جیسے ہی پولیس نے اسے گرفتار کیا تو وہ چلانے لگی کہ پولیس مجھے پھنسا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پامیلا گوسوامی اور اس کے ساتھی پربیر کو بار بار ایک خاص کیفے میں جانے، کھڑی گاڑی میں کافی دیر تک بیٹھے رہنے اور موٹرسائیکل سے اتر کر کار تک جانے والے ایک نوجوان کے ساتھ مشکوک لین دین کرنے کے بعد پولیس کی نظروں میں آئے تھے۔

منشیات کے سودے کے شبے میں پولیس جمعہ کے روز بی جے پی خاتون رہنما کے آنے کا انتظار کررہی تھی اور پھر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar