اب کسی بھی ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں بیف (گائے یا بھینس کا گوشت)نہیں ملے گا،وزیراعلیٰ آسام
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست آسام میں حکومت نے بیف (گائے یا بھینس کا گوشت)سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں بیف (گائے یا بھینس کا گوشت)نہیں ملے گا اور ساتھ ہی اسے عوامی تقریب یا کسی عوامی جگہ پر بھی کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔دہلی میں آسام حکومت کی کابینہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی وزرا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے شامل ہوئے۔ اس موقع پر بیف پر مکمل پابندی لگانے سے متعلق سخت فیصلہ کیا گیا۔ہیمنت بسوا سرما کا کہنا تھا کہ ہم آسام میں 3 سال قبل گاو کشی روکنے کے لیے قانون لائے تھے۔ اس قانون کے باعث گاو کشی کو روکنے میں بڑی مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آسام میں کسی بھی ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں بیف (گائے یا بھینس کا گوشت) نہیں رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ کسی عوامی تقریب یا عوامی جگہ پر بھی بیف استعمال نہیں کیا جائے گا، اس لیے آج سے ہم نے ہوٹل، ریسٹورنٹ اور عوامی مقامات پر بیف کے استعمال کو پوری طرح سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Tags #AssamBeefBan #AssamGovernment #AssamNews #BannedFoodsAssam #BanOnBeef #BeefBanAssam #BeefBanIndia #BeefProhibition #CattleSlaughterBan #FoodIndustryNewsIndia #GovernmentDecision #HimantaBiswaSarma #HospitalityNewsIndia #IndianCuisine #IndianCulturalNews #IndianCulture #IndiaNews #IndianHotels #IndianPolitics #IndianRestaurants #IndianSociety #IndianStateLaws #NewIndianLaws #PolicyUpdateIndia #PublicPlacesBeefBan #PublicRestaurantUpdates. #RestaurantNews
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
