Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے

بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے

بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے

کاکس بازار(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقع مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع کیمپ میں جمعے کے روز مسلح افراد نے ایک مدرسے میں فائرنگ کردی اور چاقوؤں سے بھی لوگوں کو نشانہ بنایا۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تحقیقات جاری ہیں.پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل مہاجر کیمپ میں ایک روہنگیا کمیونٹی رہنما کو اس کے دفتر کے باہر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہاں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے 29 ستمبر کو بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں مہاجر کیمپ میں محب اللہ کو گولی مار دی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar