ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن سے بنک آف پنجاب کے کنٹری ہیڈندیم عارف بٹ کی ہیڈ آفس میں ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن سے بنک آف پنجاب کے کنٹری ہیڈندیم عارف بٹ نے ہیڈ آفس میں ملاقات کی ۔جس میں دو طرفہ امور خصوصاً زرعی شعبے میں مالی معاونت کے مواقعوںپر غور کیا گیا۔ندیم عارف بٹ نے زراعت کے لیے مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنک آف پنجاب کسانوں اور زراعت سے وابستہ اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بنک آف پنجاب کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے زرعی ترقی کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے نہ صرف پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مالیاتی معاملات میں استحکام آئے گا بلکہ صوبے کے زرعی شعبے میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
