Breaking News
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کی منظوری

بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کی منظوری

وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی کوششوں سے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کی منظوری

پسماندہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی جانب اہم پیشرفت قرار

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی کوششوں سے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کی منظوری دیدی گئی.

پی ٹی سی ایل کی سروے ٹیمیں براڈبینڈ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے مند بارڈر ولیج پہنچ گئی ہیں.

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے احکامات کی روشنی میں مکران ڈویژن کے سر حدی علاقہ مند کی تین یوسیز گوبرد سورواور ردیگ بارڈر ولیج کو پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے.

مند میں لیگل بارڈر ٹریڈ شروع ہونے کے بعد ابتدائی مرحلے میں انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے. سرحدی علاقہ مند کے تینوں یوسیز میں ٹیلی فون ایکسچینج کی بحالی کے عملی اقدامات پر عوامی حلقوں کی جانب سے ہے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم ااور پسماندہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی جانب اہم پیشرفت قراردیا جارہا ہے پاک ایران سرحدی علاقہ مند گزشتہ دس سالوں کے دوران انسرجنسی کی وجہ سے ایجوکیشن سیکٹر سمیت مواصلات اور کمیونیکیشن سیکٹر متاثر ہوئے۔۔مقامی لوگوں کے تعاون اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت نہ صرف علاقے میں امن بحال ہوگیا ہے حکومت کی جانب سے بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں کی جانب اہم پیشرفت سے سرحدی ایریاز میں رونقیں اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔

وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا کہنا ہے کہ حکومت نے پسماندہ سرحدی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کی احساس محرومی کے ازالے اور بحالی کے منصوبوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے.

گزشتہ اداوار میں انسرجنسی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم صحت روڈ زراعت ایریگیشن اور آبپاشی کے شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جاریا ہے زبیدہ حلال کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی سے بارڈر ایریاز کے طلباءآن لائن کلاسز کی تعلیمی سہولیات سے نہ صرف مستفید بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا.

زبیدہ جلال نے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے عملی طورپرکوشاں ہے ہمیں مکران ڈویڑن کے عوام نے اسمبلی میں نمائندگی اور خدمت کا جو مینڈیٹ اورچ موقع دوسری مرتبہ عزت اللہ تعالی کے کرم سے جو اعزاز بخشی ہے بلوچستان اور خصوصا مکران ڈویژن کے تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں.پر قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar