Breaking News
Home / پاکستان / بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کومسائل حل کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے’ہمایوں اختر خان

بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کومسائل حل کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے’ہمایوں اختر خان

عوام کے ساتھ تعلق نبھا کر دکھایا ،مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں ‘ این اے97کے عمائدین سے گفتگو
فیصل آباد/تاندلیانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کا جو منشور پیش کیا اس پر پیشرفت کر کے دکھائیں گے ،بلدیاتی اداروں کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے عوام اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرانے کیلئے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ حلقہ این اے 97کے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ قومی اور صوبائی حلقوں سے جیتنے والوں نے انتخابات کے بعد حلقے کی حالت کیا سنوارنے تھی انہوں نے تو عوام سے ان کا حال تک پوچھنا گوارہ نہیں کیا ۔ ہم نے عوام کے ساتھ تعلق نبھا کر دکھایا ہے ،ان سے بھرپور رابطے ہیں اور ان کے مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں ۔ حلقے کی محرومیوں کے ازالے کے لئے جہاں تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں اس محاذ پر بھی سر گرم ہیں اور اللہ تعالی نے مرید والا انٹر چینچ کی منظوری ، ظفر چوک سے چک نمبر516تک سڑک کی تعمیر کے آغاز کی صورت میں کامیابی بھی عطا کی ہے ، حلقے میں بجلی کے نظام کی بہتری کے لئے کاوشیں کیں جو رنگ لائی ہیں اور اضافی لوڈ والے علاقوںمیں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے حلقے کی عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ، حلقے کی ترقی کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar