ہر سرکاری فیصلے کی منظوری پہلے صدر بشارالاسد سے لی جاتی تھی فیصلے پر میرے دستخط ہوتے تھے،بیان
دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن)بشار الاسد کا تختہ الٹے جانے کے بعد بھی بشار کی کابینہ کے ارکان میں سے کسی کو گھروں میں نظر بند نہیں کیا گیا ہے۔ اس امر پر اطمینان کا اظہار بشار الاسد کے ساتھ بطور وزیر اعظم حکومت کرنے والے محمد الجلالی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام سرکاری و مملکتی امور سے متعلق فائلیں نئے عبوری وزیر اعظم محمد البشیر کے حوالے کر دی ہیں۔ عبوری وزیر اعظم محمد البشیر جنہیں یہ عہدہ یکم مارچ 2025 تک دیا گیا ہے۔ایک سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ان کا بشارالاسد کے ساتھ اتوار کے روز طلوع کے وقت رابطہ ہوا تھا مگر انہوں نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا تھا۔ الجلالی کے مطابق ہر سرکاری فیصلے کی منظوری پہلے صدر بشارالاسد سے لی جاتی تھی فیصلے پر میرے دستخط ہوتے تھے۔ تاہم بشار کا ہر حکم زبانی ہوتا تھا یا وہ فون کر کے حکم دیتے تھے۔ جبکہ ہمیں کسی سوال اور اعتراض کے بغیر حکم پر عمل کرنا ہوتا تھا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
