قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اربوں روپے جاری کئے گئے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مختلف محکموں میں کی گئی اربوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی ،بزدور دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اربوں روپے جاری کئے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سال 2020-21کی سامنے آنے والی آڈٹ رپورٹ کے مطابق عثمان بزادر کے دور میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے8ارب 65کروڑ 90لاکھ روپے کی ادائیگی کی ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق کسی طرح کی بھی جانچ پڑتال اور معاہدے کے مطابق کام پورا ہونے کی تصدیق کئے بغیر پیشگی ادائیگیاں کی گئیں ۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے مینجمنٹ کے سامنے معاملے کو اٹھایا گیا تاہم اس کے باوجود مینجمنٹ ڈی اے سی کی میٹنگ کی حتمی رپورٹ کی تیاری تک کسی طرح کا ریکارڈ یا مواد فراہم کرنے سے گریزاں رہی ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

