Breaking News
Home / پاکستان / بریل سسٹم نابینا افراد کیلئے علم کی فراہمی کا موثر ذریعہ ہے’مریم نواز شریف

بریل سسٹم نابینا افراد کیلئے علم کی فراہمی کا موثر ذریعہ ہے’مریم نواز شریف

پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بریل پریس کام کررہے ہیں’وزیر اعلیٰ کا پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بریل سسٹم بصارت سے محروم افراد کے لیے علم و شعور کی روشنی فراہم کرنے کاموثر ذریعہ ہے۔بصارت سے محروم سپیشل ہیروز کے لئے مخصوص ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بریل پریس کام کررہے ہیں، بریل پریس کی اپ گریڈیشن سے خصوصی افراد کو عالمی معیار کا تعلیمی مواد مہیا کرنا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اداروں کو مفت کتابیں مہیا کی جا رہی ہیں، رواں سال پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کو انرول کیا گیا، بصارت سے محروم طلبہ کو 15 ہزار سے زائد بریل بکس فراہم کی جا چکی ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ خصوصی طلبہ کو قرآن پاک بھی بریل میں مہیا کیا جارہا ہے، خصوصی طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں ، خصوصی افراد کو تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے،محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بنیادی اصلاحات کرکیجدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی تعلیم کے اداروں کو سہولتوں کی کمی پوری کرکے اپ گریڈ کررہے ہیں ، خصوصی افراد کے معاشی مسائل میں کمی لانے کیلئے ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، سماعت سے محروم بچوں کو سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے لیے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے پہلے آٹزم سکول پر کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا، سپیشل ہیروز کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور خودمختار ی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، کوئی بھی بچہ، خواہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار ہو، کسی بھی بنیادی حق سے محروم نہیں ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar