Breaking News
Home / بزنس / بجٹ اخراجات میں 21فیصد اضافے کا تخمینہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز

بجٹ اخراجات میں 21فیصد اضافے کا تخمینہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے جب تک پاکستان قرضوں جیسے وسائل پر انحصار کم نہیں کرے گا مشکلات بر قرار رہیں گی، رواں مالی سال کے بجٹ کے اخراجات میں 21 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے اور حیران کن طور پر یہ سب کچھ معیشت کی کمزوری کے باوجود ہو رہا ہے،کسان کی آمدن کم ہونے سے مستقبل میں فصلوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت کم ہو رہی ہے جو خطرناک رجحان ہے، زرعی آمدنی میں کمی کی وجہ سے زرعی متعلقہ اشیاء ، تعمیراتی میٹریل، کپڑے، گاڑیاں اور دیگر سامان کی طلب بھی کم ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں معیشت پر دبائو آ رہا ہے۔”پاکستانی معیشت کی بہتری اور ہماری سمت ” کے موضوع پر منعقدہ ایک مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک ذمہ دار نے یہ تو بتا دیا ہے کہ نومبر میں پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے حکومت کو قرض کے اخراجات میں 1.3 کھرب روپے کی بچت ہوگی تاہمیہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا قرض کے اخراجات میں یہ کمی جو کہ موجودہ اخراجات کا ایک جزو ہے بجٹ میں اس ہیڈ کے تحت کل بجٹ میں اضافے کی شرح کو 14 فیصد کم کرے گی یا جیسے پچھلے سالوں میں ہوتا رہا ہے، یہ بچت اس اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی جو کہ ا وسطاًایک کھرب روپے تک پہنچ جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ معیشت کی ترقی میں مستقل یا طویل المدت نہیں ہے بلکہ اس میں گھنٹوں کے حساب سے اتار چڑھائو آرہا ہے جس پر ہم اطمینان نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے ہمیں برآمدات خصوصاً آئی ٹی سیکٹر پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی لیکن ہم انٹر نیٹ کے ساتھ جو کر رہے ہیں کیا اس سے آئی ٹی کی انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے ۔بہت سے ممالک اپنی ایس ایم ایز کو ویلیو ایڈڈ کر کے برآمدی انڈسٹری میں ڈھال چکے ہیں ہمارے ہاں اس کی کوئی سمت ہی نہیں ۔

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

پاکستان آرگینک میٹ کمپنی کا یو اے ای کوسپلائی کامعاہدہ بڑی کامیابی ہے :نجم مزاری

  لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ …

Skip to toolbar