Breaking News
Home / بزنس / بجلی کا ونٹر سہولت پیکج کسی صورت منظور نہیں ،مسترد کرتے ہیں: ایف پی سی سی آئی

بجلی کا ونٹر سہولت پیکج کسی صورت منظور نہیں ،مسترد کرتے ہیں: ایف پی سی سی آئی

آئی پی پیز کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہر روز ایک صنعت کا جنازہ اٹھا رہے ہیں:ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں بجلی کاونٹر سہولت پیکج کسی صورت منظور نہیں ہے اس کو مسترد کرتے ہیں،اگر حکومت سستی بجلی سہولت پیکج کے ذریعے دینا چاہتی ہے تو ضرور دے مگر اس میں تاخیر نہ کرے،آئی پی پیز کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہم ہر روز ایک صنعت کا جنازہ اٹھا رہے ہیں اور بزنس مین خود کشیاں کر رہے ہیں۔ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کا فی یونٹ 26روپے سے زیادہ کا نہیں ہو نا چاہیے،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی سے ہونے والی میٹنگ میں وعدہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ تین،تین گھنٹے پر مشتمل تین سیشن منعقد کئے جائیں گے اورایف پی سی سی آئی کی تجاویز کے مطابق سہولت پیکج کو بہتر بنایا جائے گا۔ذکی اعجاز نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یوبی جی/ایف پی سی سی آئی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر اور صدر عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی کی پانج رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،نائب صدر آصف انعام،کاٹی کے چیئرمین ریحان جاوید اوراپٹما کے انرجی ایڈوئزر طارق بشارت چیمہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی نے اپنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اب حکومت کو بھی فوری طور پر اپنی کمیٹی کا اعلان کر نا چاہیے تاکہ اس معاملے کو جلد ختم کیا جائے،ملک میں بجلی سستی ہو اور صنعتیں دوبارہ کام کرنا شروع کریں۔ذکی اعجاز نے کہاکہ اگر فوری طور پر بجلی سستی نہ کی گی تو مزید صنعتیں قبرستان بن جائے گئیں اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے بیان کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا کام سہولت کاری ہے،حکومت کاروبار کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرے تو بہت جلد ملکی معیشت بہتر ہو جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar