Breaking News
Home / پاکستان / بانی پاکستان کا 148 واں یوم پیدائش (کل )منایا جائیگا،عام تعطیل ہو گی

بانی پاکستان کا 148 واں یوم پیدائش (کل )منایا جائیگا،عام تعطیل ہو گی

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبائی دارالحکومتوں میں21،21توپوں کی سلامی سے ہوگا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا 148واں یوم پیدائش کل 25دسمبر بروز بدھ کو انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوگا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے ہوگا ۔مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں اعلیٰ حکومتی ،عسکری اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی جومزار قائد پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی ۔ یوم قائد اعظم کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار ، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بانی پاکستان کو ان کی گرانقدر خدمات اور برصغیرکے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ملک کے مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی ۔ریڈیو پاکستان کی جانب سے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے اور قوم کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں جس کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ۔سرکاری و نجی ٹی وی چینلز بھی بانی پاکستان کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ اخبارات و رسائل خصوصی مضامین شائع کریں گے ۔تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فانڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یوم قائد اعظم پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar