Breaking News
Home / سیاست / بار بار مینڈیٹ چوری کے باوجود پی ٹی آئی وفاق کی سب سے بڑی جماعت :مسرت جمشید چیمہ

بار بار مینڈیٹ چوری کے باوجود پی ٹی آئی وفاق کی سب سے بڑی جماعت :مسرت جمشید چیمہ

طاقت کا اندھا دھند استعمال ،متکبرانہ انداز کسی طور پر قبول نہیں:سینئر رہنما پی ٹی آئی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود پاکستان کو آئین و قانون کے راستے پر چلانے کی عمران خان کی کمٹمنٹ میں کوئی کمی نہیں آئی ، مسلط کیا گیا ٹولہ اچھی طرح جان لے خوف کی فضا ء پیدا کر کے حالات میں سدھار نہیں لایا جاسکتا ہے ، پی ٹی آئی کھلے دل اور کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے اس لئے حکومت کے قول و فعل میں بھی تضاد نہیں ہونا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ آپ کسی بھی باشعور انسان سے پوچھ لیں وہ موجودہ حکومت کے وجود پر سوال اٹھائے گا ،کیا ایسی حکومت ملک کے لئے فیصلے کر سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران خود بھی جانتے ہیں وہ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدار پر براجمان ہیں اور ان کی اخلاقی طو رپر کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ ہمیں انگیج نہ کیا جائے ، ،طاقت کا اندھا دھند استعمال اورتکبرانہ انداز کسی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar