Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بائیڈن انتظامیہ کے آخری دن، امریکہ میں شٹ ڈائون کا خطرہ

بائیڈن انتظامیہ کے آخری دن، امریکہ میں شٹ ڈائون کا خطرہ

صدر بائیڈن یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،امریکی میڈیا
واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں بائیڈن انتظامیہ کے آخری دنوں میں بھی شٹ ڈائون کا خطرہ بڑھ گیا ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل تک عارضی بجٹ پیکج منظور نہ ہوا تو وفاقی اداروں میں جزوی کام رک جائے گا۔ ریپبلکنز اور ڈیمو کریٹس کی مارچ تک فنڈز کیلئے قانون سازی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔نومنتخب صدر ٹرمپ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریپبلکنز عارضی بجٹ کو مسترد کریں، جبکہ ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیان انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔اس سے قبل امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن صدارت چھوڑنے سے پہلے یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ چاہتے ہیں۔جوبائیڈن کی مدت صدارت جلد اختتام پذیر ہونے والی ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوسری باری امریکا کے اعلی ترین عہدے پر براجمان ہونگے، ٹرمپ کی صدرات سے قبل ہی جوبائیڈن چاہے ہیں کہ روس کے خلاف برسرپیکار یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ کیا جائے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ کا مقصد یہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے یوکرین کیلیے ہتھیاروں میں اضافہ ہو، بائیڈن اپنے دور کے آخری ہفتے میں یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں نمایاں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar