Breaking News
Home / پاکستان / اے جی کمپلیکس میں ”آسیہ شیرازی ڈے کیئر سینٹر”کا افتتاح

اے جی کمپلیکس میں ”آسیہ شیرازی ڈے کیئر سینٹر”کا افتتاح

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل نے اے جی آفس کمپلیکس لاہور میں ”آسیہ شیرازی ڈے کیئر سینٹر”کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس اہم اقدام کو خواتین ملازمین کی سہولت اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مددگار قرار دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اکاؤنٹنٹ آفس میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، اور ان کی محنت و لگن قابلِ تعریف ہے۔ ڈے کیئر سینٹر کا قیام خواتین کی زندگیوں میں آسانی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔تقریب میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نغمانہ گل رخ فرید بھی موجود تھیں، جنہوں نے اس اقدام کو خواتین ملازمین کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل پے رول فائقہ خورشید اور اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل ایڈمن جواد حسن رانجھا نے بھی شرکت کی اور اس اقدام کی بھرپور حمایت کی۔افتتاحی تقریب کے دوران شرکاء نے ڈے کیئر سنٹر کے قیام کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیا، جو خواتین کو ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی ذمہ داریوں کے درمیان توازن پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔یہ اقدام نہ صرف ادارے کی ترقی میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنے کا عکاس ہے بلکہ انہیں مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کی جانب ایک عملی قدم بھی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar