14ہفتوں سے جاری مہم سے 23لاکھ سے زائد پاکستانی مستفید ہو چکے ‘مرزا فاران بیگ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے موٹر سائیکل کے لائسنس پر ریلیف جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے ایک ہی روز میں لرننگ و ریگولر لائسنس کی سہولت میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14ہفتوں سے جاری اس مہم سے 23لاکھ سے زائد پاکستانی مستفید ہو چکے ہیں،لائسنسنگ سینٹرز پر رش اور ٹریفک افسران کی رائے سے توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔تمام پاکستانی موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42دن کا ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سے صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو 100فیصد یقینی بنایا جائے گا ،بغیر لائسنس ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ بااعتماد طریقے سے ڈرائیونگ کرنے کے لیے شہری فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹرز ان لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔ قطار اور انتظار سے بچنے کے لیے لائسنسنگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنا دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس جدید لائسنسنگ نظام سے خدمت کا سفر جدت سے کر رہی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
