Breaking News
Home / پاکستان / ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی

ایم 8 مستقبل میں گوادر سے وسطی پاکستان تک تجارت کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا، اسد عمر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی۔

جمعرات کو وفاقی وزیر زیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ایکنک اجلاس پر ٹویٹ میں بتایاکہ ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ اسدعمر نے کہاکہ سکھر حیدر آباد موٹر وے کی بی او ٹی کے تحت 165 ارب سے تعمیر کی منظوری دی گئی ،سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی ہے۔

اسد عمر کے مطابق ایم 8 شاہراہ کا ھوشاب، آواران، خضدار سیکشن منظور ،ایم 8 سے بلوچستان کے مختلف علاقوں تک رسائی بڑھے گی،ایم 8 مستقبل میں گوادر سے وسطی پاکستان تک تجارت کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا،سوات ایکسپریس وے کے چکدرہ تا فتح پور سیکشن کی بھی منظوری دی گئی ،سوات موٹر وے ایکسٹینشن چکدرہ، سیدو شریف، مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ سے ہوتی فتح پور پہنچے گی،سوات موٹر وے ایکسٹینشن منصوبہ سیاحت اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اسد عمر کے مطابق خیبر ایجنسی کو خیبر پاس اکنامک کاریڈور سے منسلک کرنے کی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ،خیبر پاس اکنامک کاریڈور این 55 کے بادبہر مقام پر پشاور طورخم موٹروے سے منسلک ہوجائے گا،خیبر پاس اکنامک کاریڈور این 5 پر چمکنی اور جھگڑا کے مقام کو بھی ملائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar