علی ارشد رانا نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس زراعت اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا’ رائے منظور ناصر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے سینئر بیوروکریٹ رائے منظور ناصر نے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رائے منظور ناصر نے کہا کہ علی ارشد رانا جیسے ذہین اور قابل افسر کی تعیناتی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس برائے محکمہ زراعت اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے والے علی ارشد رانا پنجاب سیڈ کارپوریشن کو میرٹ کی بنیاد پر چلائیں گے اور ادارے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے ۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا نے رائے منظور ناصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے باعث فخر ہے اور یہ میرے جذبے کو مزید تقویت دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی رہنمائی اور تعاون ہمیشہ ہمارے لیے قیمتی رہے گا۔پنجاب سیڈ کارپوریشن میں جدت لانے کے لئے سو روزہ ٹرانسفارمیشن پلان ترتیب دیا ہے ، ہم انوویشن کے ذریعے ادارے کو نئی سمت پر ڈالیں گے .
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
