کسانوں کو اعلی کوالٹی کا بیج ارضاں نرخوں پر ان کی دہلیز تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے’علی ارشد رانا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے اپنے دفتر میں صدر پاکستان اتحاد خالد کھوکھر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دفتر میں خوش آمدید کیا ۔ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے خالد کھوکھر کو بتایا کہ یہ ادارہ کسانوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے ،کسان اور ہم ایک کنبہ ہیں ،کسانوں کو اعلی کوالٹی کا بیج ارضاں نرخوں پر ان کی دہلیز تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ہم پنجاب کے کسان کے بغیر کچھ نہیں اور ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔اس موقع پر خالد کھوکھر نے کہا کہ آپکی باتیں سو فیصد سچ ہیں میرا 1993ئسے پنجاب سیڈ کارپوریشن پر ٹرسٹ ہے ،میں نے اگر زراعت سیکھی ہے تو اسی ادارہ پنجاب سیڈ کارپوریشن سے سیکھی ہے کپاس کے متعلق جتنی بھی معلومات لیں وہ پنجاب سیڈ کارپوریشن سے لیں آج بھی پنجاب سیڈ کارپوریشن کا دل میں درد اتنا ہی ہے جتنا پہلے تھا ۔خالد کھوکھر نے کہا کہ وہ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن ارشد علی رانا کے بڑے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے آفس دعوت دی ،ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا اور مل کر پنجاب سیڈ کارپوریشن کی ترقی کے لیے لائے عمل تیار کیا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
