بیج ،کھاد معیاری ہوگی تو اجناس کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل ہو گی’ علی ارشد رانا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے فرٹیلائزر کمپنیوں کے سی ای اوز نے ان کے دفتر میںملاقات کر کے زراعت کی ترقی کے لئے معیاری بیجوں اور فرٹیلائزر کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کاپوریشن سے ملاقات کرنے والوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹی بی زیڈفرٹیلائزر کمپنی غلام احمد،چیف ایگزیکٹو آفیسر الائیڈ گروپ شیخ ارشد ،چیف ایگزیکٹو آفیسر اے کے بی گروپ عبدالکریم شامل ہیں جبکہ اس موقع پر تجزیہ نگار میجر (ر)جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ایم ڈی سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ بیج اور کھاد کا چولی دامن کا ساتھ ہے بیج اور کھاد معیاری ہوگی تو گندم ،چاول ،کپاس ،چنا ،چارہ جات ،سبزیات اور دیگر اجناس کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل ہو گی ۔غلام احمد نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیج کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو بہترین اور سستی کھاد دیں گے ۔ اس موقع پر پبلک اور نجی شعبے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
