دونوں ادارے مستقبل میں مشترکہ اہداف کیلئے مزید قریبی رابطے جاری رکھیں گے :علی ارشد رانا
لاہور( فیصل محمود اعوان ) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے فرسٹ وومن بینک کی ریجنل بزنس ہیڈ موبینہ طارق سے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ،جس میں دونوں اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے اور زرعی ترقی کے مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔موبینہ طارق نے مختلف مالیاتی اور کاروباری امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پیشکش کی کہ فرسٹ وومن بینک پنجاب سیڈ کارپوریشن کو انتہائی مناسب اور مسابقتی شرحوں پر مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ وومن بینک، زراعت کے شعبے میں مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک موثر پارٹنر کے طور پر اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف سیڈ کارپوریشن کے مالی معاملات کو بہتر بنائے گا بلکہ پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ادارے مستقبل میں مشترکہ اہداف کے لیے مزید قریبی رابطہ کاری کریں گے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

