Breaking News
Home / بزنس / ایماندار ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں’ لاہور چیمبر

ایماندار ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں’ لاہور چیمبر

حکومت کی جانب سے ٹیکس نہ دینے والے پانچ فیصد سے وصولی کا اعلان خوش آئند ہے ‘عہدیداران
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے پاکستان کے سب سے زیادہ کمانے والے 5 فیصد افراد سے ٹیکس وصولی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جو ہر سال تقریباً 16 کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں۔تاہم لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سہولیات اور ایوارڈز کے ذریعے ایماندار ٹیکس دہنگان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے جو اپنا قومی فریضہ بخوبی ادا کررہے ہیں، اس سے ایک شفاف اور متوازن ٹیکس کلچر فروغ پائے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے حکومت پر زور دیا کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کو فوری اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم شفاف، غیر جانبدار اور تیز ہونی چاہیے تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کے لیے ایک انعامی نظام متعارف کروایا جائے جس میں ٹیکس کی شرح میں کمی، عوامی اعتراف اور خصوصی کاروباری مراعات شامل ہوں۔ مزید برآں، “نیشنل ٹیکس کمپلائنس ایوارڈ” کے تحت نمایاں ٹیکس دہندگان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ٹیکس رجسٹریشن اور فائلنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ کا حصہ بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا محور ٹیکس نہ دینے والے ہونے چاہئیں نہ کہ پہلے سے ہی ٹیکس دہندگان کو تنگ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے فائلنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ کاروباری افراد کے لیے اس پر عمل درآمد ممکن ہو۔ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی کو مزید شفاف اور سہل بنایا جائے۔عوام میں ٹیکس کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے جس کے لیے لاہور چیمبر ہر ممکن تعاون کرنے کو تیا رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اصلاحات سے ایک شفاف، منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام وجود میں آئے گا جو پاکستان کی معیشت میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar