جرمانہ 3ہزار سے بڑھا کر کم از کم 10لاکھ ،زیادہ سے زیادہ 1کروڑ ،سزا 6ماہ سے 10سال ناقابل ضمانت
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت روکنے اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ایل پی جی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سزائیں اورجرمانہ کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر پہلے صرف 3 ہزار روپے جرمانہ تھااب اسے کم سے کم 10 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ1کروڑ کرنے کی تجویز ہے جبکہ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال اور یہ جرم ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر یا آلات فروخت کرنے کا بھاری جرمانہ عائد ہوگا ۔اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کے استعمال میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ایل پی جی کے قوانین پر عمل نہ ہوا تو 10 سال قید کی سزا بھی ہوگی۔غیر معیاری سلنڈرز اور مکس گیس فروخت ہوئی تو کوئی بچ نہیں سکے گا۔اوگرا کے نئے قوانین کی سمری حتمی منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دی گئی اور حتمی منظوری کے بعد اس طر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
