لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن+این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بلوچستان بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے تعاون سے بلوچستان بزنس اینڈ انوسمنٹ کانفرنس کا فیڈریشن ہائوس کراچی میں انعقاد ہوا جس میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی،ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ،سینئرنائب صدر ثاقب فیاض مگوں،نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز، یوبی جی /ایف پی سی سی آئی کے سر پرست اعلی ایس ایم تنویر،ارکان اسمبلی، سینئر عہدیداران اور ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم او یوز بھی سائن کئے گئے اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کوایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور آنے کی دعوت بھی دی گی جوانہوں نے قبول کر لی۔ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی شک نہیں بلوچستان کے لوگوں کو پورے پاکستان میں محبت ملتی ہے، بلوچستان کو کاروباری برادری ہی ترقی دے سکتی ہے، بلوچستان کے معاملے میں نیشنل کاز کو منافع سے زیادہ اہمیت حاصل ہے، تاجر اور سرمایہ کار اس قومی کاز کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں۔ا نہوں نے کہا کہ سرمایہ کار اپنے سرمائے کا تحفظ اور محفوظ ماحول درکار ہوتا ہے، اسکی ذمہ داری ہم پرعائد ہوتی ہے، اس ذمہ داری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چینی سرمایہ کاروں کی طرز پر مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فول پروف سیکیورٹی مہیا کرسکتے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ توانائی دوسری اہم ضرورت ہے، سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان کے پاس گیس کے وسیع ذخائر کے علاہ سولر اور ونڈ انرجی کا بہت پوٹینشل ہے، یہ سارے کام تاجر برادری کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دس ہزار ایکڑ زمین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صنعتی زون کے قیام کے لیے مہیا کریں گے، 9 ماہ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں، سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرم شیخ اورنائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہاکہ صوبائی حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر انوسمنٹ کو فروغ دینے، انڈسٹری لگانے اور کاروبار دوست پالیسیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف پی سی سی آئی اپنے ممبران کو بلوچستان میں سرمایہ کاری اور انڈسٹری لگانے کی ترغیب دے گی۔ بینک آف بلوچستان قائم کیا جائے تاکہ بلوچستان میں انڈسٹری لگانے کے لئے سرمایہ میسر آسکے، بلوچستان میں 5000 ایکڑ پر مشتمل ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنایا جائے، بلوچستان میں معدنیات اور زراعت کا بہت زیادہ اسکوپ موجود ہے۔
Tags @SardarAwaisLagari #AnarKaliBazar #AnjumanTajran #AsifAliZardari #BaolochistanGovernment #BilawalBhuttoZardari #CCPO #CMPunjab #CMSind #Colleges #DGEnvoirment #DIGOperations #FBR #FederalGovernment #FIA #FPCCI #HumanRights #IshaqDar #JUIF #LahorePolice #LawDepartment #LCCI #MinisterEnergy #MirSarfarazBugti #NaeemMir #NGOs #PMLN #PMLQ #PPPP #PresidentOfPakistan #PrimeMinisterofPakistan #PTI #PTISocialMedia #PunjabFrancisScienceAgency #PunjabGovernment #PunjabPolice #School #ShoppingMalls #SocialMedia #Tradrs #Universities CMBalochistan
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

