Breaking News
Home / صفحۂ اول / ایف بی آر کی نئی پاس ورڈ تبدیلی پالیسی پر ٹیکس دہندگان کے تحفظات دور کیے جائیں’لاہور چیمبر

ایف بی آر کی نئی پاس ورڈ تبدیلی پالیسی پر ٹیکس دہندگان کے تحفظات دور کیے جائیں’لاہور چیمبر

ٹیکس دہندگان کے لیے مسائل پیدا ہونے ،آئرس سسٹم میں بھی تکنیکی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ نئی پاسورڈ تبدیلی پالیسی پر نظر ثانی کرے جس کے تحت رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو ہر دو ماہ بعد اپنے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگڑیال کے نام خط میں کہا کہ اس سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کے لیے مسائل پیدا ہونے بلکہ آئرس سسٹم میں بھی تکنیکی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ اگرچہ آن لائن لین دین کی سیکیورٹی اور ٹیکس دہندگان کی حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے لیکن بار بار پاس ورڈ تبدیل کرنے کی شرط ٹیکس دہندگان ٹیکس دہندگان کے لیے مسائل پیدا کرے گی جو پہلے ہی آئرس سسٹم کی پیچیدگیوں سے نبرد آزما ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے مزید کہا کہ بہت سے چھوٹے کاروباری ادارے آئرس سسٹم کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، ان کے پاس تکنیکی مہارت یا وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ بار بار پاس ورڈ تبدیل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبہ کو پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، ایسے میں بار بار پاس ورڈ تبدیل کرنے کی شرط ایک اور بوجھ ثابت ہوگی جس کی وجہ سے انہیں ٹیکس فائلنگ اور دیگر امور میں سخت دشواریا ںپیش آئیں گی۔ میاں ابوذر شاد نے ایک اور تشویشناک پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آئرس سسٹم پر بوجھ بڑھ سکتا ہے جس سے ٹیکس فائلنگ کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ صدر لاہور چیمبر نے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کرے اور متبادل حفاظتی اقدامات تلاش کرے جو معلومات کا تحفظ یقینی بنائیں لیکن ٹیکس دہندگان پر غیر ضروری بوجھ نہ ڈالیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایف بی آر دومراحل میں تصدیق (ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن) یا مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے پر غور کرے۔ یہ اقدامات آئرس سسٹم کو بار بار پاس ورڈ تبدیل کیے بغیر مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ایسی پالیسیوں کے ذریعے پریشان نہیں کرنا چاہیے ۔ کسی بھی نئی اقدام کو ایسے انداز میں ترتیب دیا جائے جو کاروباروں کو سپورٹ کرے، ان کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے اور پہلے سے موجود آپریشنل چیلنجز میں اضافہ نہ کرے۔میاں ابوذر شاد نے توقع ظاہر کی کہ چیئرمین ایف بی آر پاس ورڈ تبدیلی کی پالیسی پر نظرثانی کریں گے اور ٹیکس دہندگان کے لیے سازگار متبادل اقدامات پر غور کریں گے۔

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar