Breaking News
Home / بزنس / ایف بی آر نان ریذنٹ کو 7ای کے نوٹسز بند کرے ‘طارق محمود میو

ایف بی آر نان ریذنٹ کو 7ای کے نوٹسز بند کرے ‘طارق محمود میو

فیک اینڈ فلائنگ انوائسز پر بغیر تحقیق مقدمے کا اندراج یا گرفتاری نہ کی جائے’ سینئر ممبر لاہور ٹیکس بار
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نان ریذنٹ کو 7ای کے نوٹسز بند کرے ، ناروا سلوک کی وجہ سے 32ارب ڈالر سے اوپر جانے والی ترسیلات زر تیزی کے ساتھ نیچے آ رہی ہیںجو کہ لمحہ فکریہ ہے،فیک اینڈ فلائنگ انوائسز پر بغیر تحقیق مقدمے کا اندراج یا گرفتاری نہ کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” اوورسیز پاکستانی معیشت کے لئے نا گزیر ” کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعرفان خان،ارشد قصوری ،آس محمد،محمد ندیم،فرحان خان،عبدالحق بکرم خاں،محمد عارف،محمد دلاور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ۔پاکستان 7ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی ہر جائز ناجائز شرط کو قبول کرتا ہے لیکن جو اوورسیز پاکستانی بغیر سود اور شرائط کے سالانہ اربوں ڈالر بھجواتے ہیں ان کے پاکستان میں بچے اور نہ ہی جائیدادیں محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بیرون ممالک کی کمائی سے پاکستان میں پراپرٹی خرید رہے ہیں یا خریدی ہوئی ہیں انہیں بھی ایف بی آر 7ای کے نوٹسز جاری کر رہا ہے ،ایف بی آر کے افسران انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہیں جبکہ انہیں معلوم ہے کہ مذکورہ شخص ملک سے باہر ہے اوروہ نہیں آسکتا، اس کے لئے اس کے رشتہ داروںکو بلیک میل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی خوفزدہ ہو رہے ہیں ،حالانکہ ان کی پریشانی ریاست کی پریشانی ہونی چاہیے اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہونا چاہیے تاکہ وہ پر اعتماد ہو کر زیادہ سے زیادہ ترسیلات پاکستان بھیجیں اور پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینا پڑے ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اپنی تجاویز دیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar