Breaking News
Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / ایف بی آئی نے امریکی کمپنیوں کو ایرانی ہیکرز کے بارے میں خبردارکر دیا

ایف بی آئی نے امریکی کمپنیوں کو ایرانی ہیکرز کے بارے میں خبردارکر دیا

ایف بی آئی نے امریکی کمپنیوں کو ایرانی ہیکرز کے بارے میں خبردارکر دیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی مرکزی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی)نے حال ہی میں امریکی کمپنیوں کو ارسال کردہ ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکروں سے خبردار کیا ہے۔ ان ہیکروں نے “ڈارک ویب” کی سائٹس میں حساس معلومات تلاش کیں جو امریکی اور غیر ملکی تنظیموں سے چرائی گئی تھیں۔ یہ معلومات مستقبل میں مذکورہ تنظیموں میں دراندازی کی کوششوں میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جاری اس رپورٹ میں واضح کیا گیاہے کہ ایرانی ہیکروں نے ڈارک ویب کے فورموں پر بھرپور دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ ان فورموں پر مختلف نوعیت کی معلومات افشا کی جاتی ہیں مثلا ای میلز اور پتے وغیرہ.امریکی ایف بی آئی نے تشویش ظاہر کی ہے کہ ایرانی ہیکروں کا گروپ ان معلومات کو مستقبل میں امریکی کمپنیوں کے نیٹ ورک میں دراندازی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔تاہم ایف بی آئی نے اس شرپسند سرگرمی کے پیچھے موجود ہیکروں کی شناخت واضح نہیں کی۔ اسی طرح ہیکروں کے ناموں کا تعین نہیں کیا۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا ان ہیکروں کو ایرانی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق ہے یا نہیں۔امریکی سیکورٹی کمپنی “کراڈ اسٹرائک” میں انٹیلی جنس سربراہ کے فرسٹ ڈپٹی ایڈم مائرز کے مطابق ایرانی حکومت کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہیکروں کی جانب سے گذشتہ برسوں کے دوران میں سائبر جرائم کی سرگرمیوں کے ارتکاب میں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ ماضی میں کئی بار اعلان کر چکی ہے کہ ایرانی ہیکروں نے انٹرنیٹ کے ذریعے مشکوک کارروائیاں انجام دیں۔ ان کاررائیوں کا مقصد امریکی کمپنیوں اور اداروں کو نشانہ بنانا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar