Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ایف اے ٹی ایف اجلاس پیر کو ہوگا ،پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا

ایف اے ٹی ایف اجلاس پیر کو ہوگا ،پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا

FATF (the Financial Action Task Force) President Xiangmin Liu will attends a news conference after a plenary session at the OECD Headquarters in Paris, France, October 18, 2019. REUTERS/Charles Platiau

ایف اے ٹی ایف اجلاس پیر کو ہوگا ،پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا

ایف اےٹی ایف نے پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے جو بڑی حد تک عالمی واچ ڈاگ کے مطالبات کے مطابق ہیں، عہدیدار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل پلانری اجلاس پیرس میں 22 سے 25 فروری تک ہوگا تا کہ گرے لسٹ میں موجود ممالک بشمول پاکستان کے کیسز پر غور اور اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا جائے۔

اکتوبر 2020 میں ہونے والے گزشتہ پلانری اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کی روک تھام کے 27 نکاتی ایکشن پلان کے 6 اہداف کے لیے فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رہے گا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان بقیہ 6 سفارشات پر بھی عمل کرچکا ہے اور اس کی تفصیلات بھی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ بھجوائی جاچکی ہے۔ذرائع نے کہا کہ اراکین اجلاس کے دوران پاکستان کے ردِعمل کا جائزہ لیں گے، پاکستان نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس پر عملدرآمد میں بھی خاصی پیشرفت کی ہے، پاکستان نے گزشتہ برس اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کو ایک تفصیلی جواب جمع کروایا تھا اور اس وقت بھی انہوں نے اسلام آباد سے مزید کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف اس مرتبہ بھی مزید اقدامات کا مطالبہ کرے گا یا موجودہ اقدامات پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے کافی ہیں تاہم اراکین کے باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروادی ہے اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس پر ان کا ردِعمل کیا ہوگا اس لیے اس دن کا انتظار کریں۔عہدیدار نے کہا کہ ایف اےٹی ایف نے پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے جو بڑی حد تک عالمی واچ ڈاگ کے مطالبات کے مطابق ہیں۔متعلقہ افسران کے ساتھ پسِ پردہ ہونے والی بات چیت میں ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان پراعتماد ہے کہ چوں کہ اس نے متعدد مذہبی انتہا پسند جماعتوں اور افراد کے خلاف اقدامات کیے ہیں اور انہیں گرفتار کر کے سزا دی ہے اس لیے وہ گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar