Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ایس ڈی ایف اور ترک وفادار دھڑوں میں جھڑپیں، 120 افراد جاں بحق

ایس ڈی ایف اور ترک وفادار دھڑوں میں جھڑپیں، 120 افراد جاں بحق

ایس ڈی ایف فورسز نے علاقے میں ترک فوج اور مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،آبزرویٹری
دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)شمالی شام میں لگاتار بیسویں روز بھی کاراکوزک پل کے آس پاس اور تشرین ڈیم کے قریب سیرین ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)اور ترکیہ کے وفادار مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ مسلح گروپوں نے اسے آپریشن آزادی کی صبح کا نام دیا ہے۔دونوں طرف سے 120 افراد مارے گئے ،عرب ٹی وی کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاکہ الحسکہ کے دیہی علاقوں میں ایس ڈی ایف اور مسلح دھڑوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ آبزرویٹری نے اطلاع دی کہ نبع السلام کے علاقے اور ابو راسین دیہی علاقوں میں کرد اثر و رسوخ والے علاقوں کے درمیان فرنٹ لائن پر موجود مسلح گروپوں اور ایس ڈی ایف کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔آبزرویٹری نے یہ بھی بتایا کہ جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں کا وسیع استعمال دیکھا گیا۔ ایس ڈی ایف فورسز نے علاقے میں ترک فوج اور مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں کے نتیجے میں مسلح دھڑوں کے چار ارکان زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شمالی شام میں تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے آس پاس جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی جغرافیائی تبدیلی نہیں آئی ہے کیونکہ ایس ڈی ایف اب بھی تشرین ڈیم پر کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے۔دونوں طرف سے 120 افراد مارے گئے ۔ جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔ ترکیہ کی طرف سے شمال مشرقی شام میں کرد یونٹوں پر حملہ کرنے اور انہیں ختم کرنے کی دھمکیوں کے د رمیان تنازع بدستور جاری ہے۔سیریئن ڈیموکریٹک فورسز جن کی حمایت واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے کی ہے نے داعش کے خلاف جنگ میں کارروائیاں کی تھیں داعش کو 2019 میں اس کے زیر کنٹرول آخری علاقوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar