Breaking News
Home / بزنس / ایس ایم ایز کیلئے قرض کی رقم بڑھا کر 15لاکھ کرنے کا خیر مقدم

ایس ایم ایز کیلئے قرض کی رقم بڑھا کر 15لاکھ کرنے کا خیر مقدم

کامیابی کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو سٹڈی کیا جائے’ چیئرمین پاکستان اسٹیل آئرن ایسوسی ایشن راحیل اشفاق
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان اسٹیل آئرن ایسوی ایشن و ایگزیکٹو ممبر پیاف راجہ راحیل اشفاق نے وزیر اعظم کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے قرض کی رقم 5لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر سروے کیا جائے ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو سٹڈی کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں ،بہت سے ممالک ایس ایم ایز کے ذریعے جتنی برآمدات کر رہے ہیں اتنی ہماری مجموعی برآمدات کا حجم بھی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو ایس ایم ایز برآمدی انڈسٹری کے طور پر ترقی دینا ہو گی جس کے لئے کامیاب ممالک کو سٹڈی کیا جائے ، اس کے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایس ایم ایز کیلئے قرض کی فراہمی کو آسان بنایا جائے اور اسے انشورنس پالیسی سے جوڑا جائے تاکہ کسی نقصان کی صورت میں حکومت پر بوجھ نہ پڑے ۔ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں کی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے اور ان کی برآمدات کے فروغ کے لئے ذہن سازی کی جائے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar