Breaking News
Home / پاکستان / ایسے انسان کو وزیر اعظم بنادیا گیا ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، خواجہ آصف

ایسے انسان کو وزیر اعظم بنادیا گیا ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، خواجہ آصف

ایسے انسان کو وزیر اعظم بنادیا گیا ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، خواجہ آصف

ادویات،پٹرولیم مصنوعات،چینی،اٹا، بجلی وغیرہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے قوم کا جینا حرام کر دیا گیا ہے، لیگی رہنما

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ الیکشن کی بعد استعفے دئیے جائیں ہم نے ایسا نہیں کیا،اگر استعفے دیتے تو آج کنٹینر والے کا اصل چہرہ سامنے نہ آتا ، آ ج کنٹینر والے کا اصل چہرہ سامنے آ جانے سے پوری قوم کو اس کی اصلیت کا پتہ چل گیا ہے کہ وہ کس قسم کی ذہنیت رکھنے والا انسان ہے ، ایسے انسان کو وزیر اعظم بنادیا گیا ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور ادویات،پٹرولیم مصنوعات،چینی،اٹا، بجلی وغیرہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے قوم کا جینا حرام کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ایماندار ہے اگر وہ ایماندار ہے تو اس نے اپنے ساتھ کرپٹ اور بے ایمان و قبضہ مافیا کابینہ کیوں رکھی ہوئی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔انھوں نے کہا کہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آ ئی اے)نے ایک دم کرایہ ڈبل کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے پی آ ئی اے پر سفر کرنے والے مسافر پریشان ہو گئے ہیں اور موجودہ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں وہ لمبی تان کر سو رہی ہے اور قوم کا کچومر نکل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قوم تبدیلی اور ریاست مدینہ دیکھنا چاہتی تھی لیکن اب قوم کو پورا یقین ہو گیا ہے کہ وزریر اعظم عمران خان نے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا اور فراڈ کیا اور آ ئندہ انتخابات میں قوم تحریک انصاف کے امیدواروں کو تگنی کا ناچ نچانے پر مجبور کر دے گی۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طلبی سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کو نیب چلا رہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے بلکہ اپوزیشن والوں کو جان بوجھ کر تنگ کیا جارہاہے لیکن کوئی بات نہیں وقت ایک سا نہیں رہتا اور کل ہمارا بھی وقت آ ئے گا اور حالات بہتر سے بہتر ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی پاس وثرن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ موجودہ حکومت میں ہر موڑ پر ناانصافی ہو ہے بلکہ ہو رہی ہے جو کہ اب نا قابل برداشت ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کوئی ایسا کام نہ کر رہی ہے جس سے قوم کی فلاح و بہبود ہو جس کے باعث قوم کا نقصان ہو رہا ہے اس لئے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے سوچ سمجھ کر خطاب کیا اور اگر کوئی شرافت سے بات کرکے معاملات سلجھانا چاہتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ این آر او مانگ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ایک با عزت اداراہ ہے اور یہ ادارہ ہمارے لئے قابل احترام بلکہ اس ادارے کی جتنی بھی عزت و احترام کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔انھوں نے کہا کہ قوم کو گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ قوم مسلم لیگ ن کا ساتھ دے تاکہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر قوم و ملک کی خوشحالی کی ضامن بنے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar