”اڑان پاکستان ” کی کامیابی کیلئے اداروں کی استعداد بڑھانا ہو گی ‘ترجمان پیاف،صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)تاجر رہنماپیاف کے ترجمان و صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنا کر نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے،قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے ”اڑان پاکستان ” کی کامیابی کیلئے متعلقہ اداروں کی استعداد بڑھانا ہو گی ،پائیدار، جامع نمو اور ترقی کی طرف منتقلی کے لئے اصلاحات پر تیزی سے پیشرفت کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کا تسلسل خوش آئند ہے لیکن اسے کیلنڈر اجلاسوں کا انتظار کئے بغیر سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ، اس طرح کی پالیسیاں بنائی جائیں کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے بعد بینکوں میں پڑے کیپٹل کا ڈرین نہ ہو اور اسے مقامی مارکیٹوں میں لگایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے معیشت کو ترقی دینے کے لئے تمام اقدامات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن کچھ معاملات میں پیچیدگیاں ہیں جس کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور دیگر محکموں نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو خوفزدہ کیا ہوا ہے اس کے لئے مانیٹرنگ کاایسا ادارہ ہونا چاہیے جہاں چھوٹا تاجر اپنی شکایت درج کرا ئے اور اس کا حل بھی نکل سکے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
