Breaking News
Home / بزنس / ”اڑان پاکستان ”کی خواہشوں کوتکمیل تک لیجانے کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی’ ریو نیو ایڈوائرز ز

”اڑان پاکستان ”کی خواہشوں کوتکمیل تک لیجانے کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی’ ریو نیو ایڈوائرز ز

اسٹیفن ڈرکون نے جو تجاویز تیار کی تھیں ان کی حکمت عملی میں بنیادی اصلاحات پر زور دیا گیا ‘ چیئرمین عامر قدیر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیرنے کہا ہے کہ ”اڑان پاکستان ” میں پرجوش ترقیاتی اہداف دئیے گئے ہیںلیکن اسے خواہشوں سے تکمیل تک لے جانے کے لئے حکومت کو غیر معمولی کارکردگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ2010 اور پھر 2015 میں بھی اسی طرح کی امیدیں ظاہر کی گئی تھیں جن میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ 2025 تک برآمدات 150 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے ۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو تجویز ہے کہ پانچ سالہ منصوبے پر پیشرفت سے قبل اس کا کسی ترقی کرتے ملک کی معیشت سے تقابلی جائزہ لیا جانا چاہیے ، تجربہ کارماہر اقتصادیات اسٹیفن ڈرکون نے جو تجاویز تیار کی تھیں ان کی حکمت عملی میں بنیادی اصلاحات پر زور دیا گیا تھا جن میں تجارتی محصولات کو معقول بنانا، ٹیکس کے دائرے کو وسیع کرنا اور نجی شعبے کو بااختیار بنا کر مسابقت کو بڑھانا شامل تھا،اس وژن میں ترقی اصلاحات کا نتیجہ تھی جبکہ مذکورہ پانچ سالہ پلان میں اہداف کے حصول کے لئے کوئی دورس نتائج کا حامل وژن نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عارضی ترقی تو حاصل کر لے گی لیکن پائیدار ترقی کے لئے اصلاحات بنیاد ہے جس کے بغیر ترقی کے مراحل غیر مستحکم ہوں گے جو اکثر معاشی بحرانوں کا سبب بنتے ہیں، طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے اصلاحات نا گزیر ہے اور بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ نہیں ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar